مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے عوام سے جھوٹ بولاہے۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرلیا ہے، ڈالرکی قیمت میں اضافہ ثبوت ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط مان لی ہیں اور عوام سے جھوٹ بولا گیا، عوام کو بتایا جائے کہ کن شرائط پر معاہدہ کیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیرخزانہ نے 100 دن کی تقریب میں جھوٹ بولا اور قوم کو دھوکہ دیا، قوم سے جھوٹ بولنے اوردھوکہ دہی پرعمران خان کی حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کرکے عوام سے جھوٹ بولاہے۔
News ID 1886063
آپ کا تبصرہ